سی پیک کا تصور چین کو سب سے پہلے مولانا فضل الرحمن نے دیا تھا،مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام آباد(آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کا تصور سب سے پہلے مولانا فضل الرحمن نے پیش کیا تھا آج اس منصوبے کو 10سال پورے ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر سی پیک کے منصوبوں پر کام بند کرادیا تھا موجودہ حکومت کے دور میں دوبارہ تیزی آئی ہے۔منگل کے روز پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جے یو آئی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کہ چین ہمارا آزمودہ دوست ہے پاک چین اقتصادی راہداری اس سال سی پیک کی دس سالہ تقریبات منائی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ آج اقتصادی راہداری کے منصوبے سی پیک کے آغاز کو دس سال ہوگئے ہیں اور درمیان میں چار سال ایسی حکومت مسلط رہی کہ جس نے سی پیک رکوایا اس حکومت کو سی پیک کو نہ چلنے دینے کا کہا گیا تھا انہوں نے کہاکہ جب سے یہ حکومت آئی ہے سی پیک تیزی سے بحال ہورہا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی پیک کا تصور چین کو سب سے پہلے مولانا فضل الرحمن نے دیا تھااور مولانا فضل الرحمن نے گوادر کو استعمال کرتے ہوئے مشرق وسطی تک جانے کا تصور ستائیس سال پہلے دیا تھا مولانا فضل الرحمن نے وزارت خارجہ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے چین کو سی پیک کا تصور دیا تھا پی پی پی دور حکومت میں پھر مارشل لا اور پھر مسلم لیگ ن کے دور میں اس میں تیزی لائی گئی سی پیک کی تیزی لانے میں مسلم لیگ ن کا بڑا کردار ہے سیکرٹری جنرل جے یو آئی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے دعوی کیا ہے کہ جب مولانا فضل الرحمن چیئرمین قائمہ کمیٹی امور خارجہ تھے تو انہوں نے چینی صدر کو گوادر کے ذریعے مشرق وسطی تک رسائی کا آئیڈیا دیا تھا مولانا عبدالغفور حیدری نے یہ بھی الزام عائد کردیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے پر عالمی و قومی اسٹیبلشمنٹ نے اس لئے اتفاق کیا کیونکہ وہ سی پیک کو رکوانا چاہتے تھے چینی صدر شی جنگ پنگ نے دنیا میں چینی ترقی کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے چینی اپنے ملک کے لئے سوچتے ہیں عالمی اسٹیبلشمنٹ اور ہماری اسٹیبلشمنٹ نے ملکر ماضی میں سی پیک کو روکا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے بل کی حمائت کرتے ہیں۔