پانامہ اسکینڈل میں پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے کی کمپنیوں کا انکشاف، مقدمہ درج
لاہور (آن لائن) پانامہ سکینڈل میں چوہدری برادران کی کمپنیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ،ایف آئی اے نے پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف اہم شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا، ذرائع نے بتایا کہ مونس الٰہی کے خلاف فراڈ، منی لانڈرنگ اور کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے جس کے مطابق پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے پانچ پانامہ کمپنیوں میں مبینہ طور پر اربوں روپے چھپائے، پرویزالٰہی نے مبینہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پانامہ میں کمپنیاں خریدیں،پاکستان سے پیسہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہونے کے شواہد بھی مل گئے ہیں،ایف آر متن کے مطابق مونس الٰہی نے 2004 سے لے کر 2023 تک قومی اور پنجاب اسمبلی کے ممبرکی حیثیت میں اپنے فرنٹ مین جبران خان کے ذریعے کرپشن کی،مونس الٰہی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ اپنے والد پرویز الٰہی کی معاونت سے کی،پرویز الٰہی گزشتہ 20 سال سے پنجاب اور قومی اسمبلی میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں،مونس الٰہی نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی لانڈرنگ کی،مونس الٰہی نے مختلف آف شور /شیل کمپنیز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی رقوم بیرون ملک منتقل کیں،مونس الٰہی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہے،ایف آئی اے کا آئندہ مونس الٰہی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ،مونس الٰہی کے خلاف مزید تحقیقات جاری رہیں گی۔