پرویز الٰہی کو ایک مرتبہ پھر گرفتار ،ایف آئی اے نے جیل سے حراست میں لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کوایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیا۔چوہدری پرویز الہیٰ کو ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارے)نے جیل سے حراست میں لیا، انہیں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو آج عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا، انہیں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ حراست میں لئے جانے سے قبل ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں