بلوچستان کی نئی تجویز کردہ منصوبے بھی وفاقی پی ایس ڈی پی کا حصہ ہونگے، عمران خان و جام کمال کی ٹیلفونک گفتگو

کوئٹہ :وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جمعرات کے روز ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماں میں وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے منصوبوں کی شمولیت سے متعلق امور پر بات چیت ہوئے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو اس حوالے سے بلوچستان کے موقف سے آگاہ کیا وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے موقف سے اتفاق کر تے ہوئے یقین دلایا کہ گزشتہ سال بلوچستان کے جن منصوبوں کی منظوری ہوئی اور وہ پی ایس ڈی پی میں شامل نہ ہوسکے انہیں آئندہ مالی سال کی وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گااور بلوچستان کے نئے تجویز کردہ منصوبے بھی وفاقی پی ایس ڈی پی کا حصہ ہونگے جنکی منظوری وفاقی بجٹ سیشن میں دے دی جائے گی وزیراعلیٰ جام کمال خان نے بلوچستان کے منصوبوں کو وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں