سوراب میں جھالاوان عوامی پینل کے زیر اہتمام قوم پرست پارٹی کے خلاف احتجاجی ریلی

سوراب(نامہ نگار)جھلاوان عوامی پینل سوراب کے زیراہتمام ایک قوم پرست پارٹی کی جانب سے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میرشفیق الرحمٰن کے خلاف جھوٹے پروپگنڈے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیاگیااحتجاجی ریلی گدر بازار سے شروع ہوااورسی پیک سے ہوتاہوابیس کلومیٹرکافاصلہ طے کرکے پریس کلب سوراب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کی احتجاجی ریلی ومظاہرے میں سوراب اور گدر سے تعلق رکھنے والے جھالوان عوامی پینل کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈاوربینراٹھارکھے تھے جن پر قوم پرست پارٹی اورایک مسلح تنظیم کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے قوم پرست پارٹی اور مسلح تنظیم کے خلاف شدیدنعرہ بازی بھی کی مظاہرے کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماء گرگناڑی قومی اتحاد کے چیئرمین میرشاہجہان گرگناڑی,میرمدثرگرگناڑی,میرمحسن رودینی,میرنیاز احمدگرگناڑی میراشتیاق احمدمحمدحسنی اوردیگرمقررین نے کہاکہ ایک نام نہاد قوم پرست پارٹی اور اس کامسلح ڈیتھ اسکواڈجھالاوان عوامی پینل کے قائدمیرشفیق الرحمٰن مینگل کے خلاف منفی,جھوٹے اور لغو پروپگنڈہ کرکے اپنی نام نہاد ساکھ کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں صوبے میں مثالی امن کی بحالی اور یہاں پرموجود ملک دشمن اورمسلح تنظیموں کے خلاف میرشفیق الرحمان مینگل نے سینہ سپر ہوکرملک دشمنوں کاجومقابلہ کیاوہ تاریخی اہمیت کیعامل ہیں انہوں نیکہاکہ میرشفہق الرحمٰن مینگل نیوقت کے فرعونوں,غاصب وجابرسرداروں,امریکہ,انڈیااوراسرائیل کے کرائے کے قاتلوں کو نہ صرف للکارابلکہ ان کے عزائم کو خاک میں ملاکرانھیں خاک چاٹنے پر مجبور کردیامیرشفیق الرحمٰن مینگل کی عوامی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کاشکار ہوکر بی این پی مینگل اور ان کاڈیتھ اسکواڈ اوچھے ہتکھنڈوں پراترآے ہیں لیکن ہم ان پرواضع کرتے ہیں کہ میرشفیق الرحمٰن مینگل کاکارواں اس طرح کے اوچھے ہتکھنڈوں مرعوب ہونے والے نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں