سیاسی اختلاف اپنی جگہ، بڑوں کا احترام ملحوظ خاطر رکھا جائے،اسلم بھوتانی

حب:رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے گزشتہ روز کوئٹہ میں اپوزیشن رہنما اختر حسین لانگو کی جانب سے مرحوم جام محمد یوسف کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہمارے قبائلی معاشرے میں بڑوں کا احترام ملحوظ خاطر رکھا جائے تو ایک بہتر روایت ہو گی اسلم بھوتانی نے کہا کہ وہ بھی وزیر اعلی جام کمال خان کے سیاسی مخالف ہیں اور اپوزیشن کو بھی سیاسی مخالفت کا حق حاصل ہے لیکن جام محمد یوسف کے بارے میں وزیر اعلی کو ہدف بنا کر جو الفاظ کہے گئے اسے کوئی بھی اچھی نظر سے نہیں دیکھے گا جبکہ جام یوسف صاحب اب اس دنیا میں نہیں رہے تو اپنے مرحومین کا احترام لازم ہو جاتا ہے اسلم بھوتانی نے کہاکہ تمام سیاسی ورکرز اور جماعتیں جب بھی اپنی رائے کا اظہار کریں تو اپنی قبائلی روایات کو برقرار رکھیں اگر ہم کسی کے بڑے بزرگوں کیلئے کوئی نازیبا الفاظ کہیں گے تو کل ہمیں بھی سننا پڑے گا اس لیئے احتیاط برتنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں