وفاق آج بھی بلوچستان کا ڈھائی سو ارب مقروض ہے، منظور کاکڑ

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی تقاریر میں کہتے رہے ہیں کہ بلوچستان پسماندہ ہے کیا اب بھی وزیراعظم کو صوبہ کی محرومیاں اورپسماندگی نظر نہیں آرہی ہمیں کسی کو فنڈ دینے سے کوئی غرض نہیں ہم صرف چاہتے ہیں کہ بلوچستان کو ان کا جائز حق ملے وفاق آج بھی بلوچستان کا ڈھائی سو ارب مقروض ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ہمیشہ سے نظر انداز کیا گیا ہے مگر ہمیں لگتا ہے کہ اس بار بھی فیڈریشن کی طرف سے ایسا نظر آرہا ہے کہ بلوچستان کے 80 ارب ایلوکیشن میں 10 سے 12 ارب روپے دیئے جائیں گے پچھلے سال بھی 80 ارب روپے میں صرف 14 ارب روپے جاری ہوئے تھے مرکز آج بھی ہمارا ڈھائی سو ارب روپے کا مقروض ہے اس طرح کے معاملات فیڈریشن کے لئے خطرناک ہوتے ہیں بلوچستان سندھ‘ پنجاب اورخیبرپختونخوا ہو ہم نہیں کہتے کہ اگر پچاس لاکھ گھر بنانے ہیں تو ایک کڑور بنالیں اگر ایک کروڑ نوکریاں دینی ہیں تو دو کڑور دے دیں مگر صوبوں کو ان کے حقوق دینے چاہئیں وفاقی پی ایس ڈی پیز سے کوئٹہ‘ کراچی روڈ کا منصوبہ نکال دیا گیا ہے حالانکہ کچھ عرصہ پہلے بھی اسی شاہراہ پر 40 سے 45 اموات ہوئی تھیں اگر یہ روڈ سنگل رہا تو ہمیں اسی طرح کی اموات ہی ملیں گی بلوچستان ملک کا 43 فیصد حصہ ہے وزیراعظم اپنی تقاریر میں کہتے رہے کہ بلوچستان کو اگنور کیا گیا ہے اوریہ صوبہ پسماندگی سے دوچار ہے تو کیا اب بھی خان صاحب کو بلوچستان کی محرومیاں اور پسماندگی نظر نہیں آرہی ہم اس ایوان کے توسط سے کہتے ہیں کہ صوبوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں