سندھ حکومت کا صوبے میں 2 ہفتوں کے لیے سخت لاک ڈاؤن پر غور

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل اضافے کے باعث ایک بار پھر صوبے میں سخت لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل اضافے اور عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ روشنی میں سندھ حکومت 2 ہفتوں کے لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں پرغور کررہی ہے۔ اس سلسلے میں وِزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پارٹی قیادت سے مشاورت بھی ہوئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے معاملے پر وفاقی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا اور چاروں صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔سندھ حکومت کا موقف ہے کہ کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ اراکین کی تجویز کے مطابق سخت لاک ڈاؤن کرکے مقررہ دنوں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی جاسکتی ہے، اس

اپنا تبصرہ بھیجیں