منگچر، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی

منگچر(نمائندہ خصوصی) منگچرکے ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص جان بحق دوافراد شدیدزخمی لیویز ذرائع کے مطابق منظوراحمدولدبنگان خان، عبدالرحیم ولد بنگان خان،فیروز خان ولد غلام محمد اقوام شاہوانی ساکنان کھمبی کھڈ کوچہ ضلع مستونگ کورکی منگچر ایریا میں گندم کی کٹائی کے لیے آئے تھے رات کو دوبجے کے قریب ان پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے انہیں کوئٹہ منتقل کیاجارہا تھاکہ راستے میں منظوراحمدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ بتایا جاتا ہے مزیدتفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں