جام یوسف کے حوالے سے نامناسب الفاظ کا استعمال روایات کے منافی ہے، سردار صالح بھوتانی

کوئٹہ:صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کے احتجاج کے دوران جام محمد یوسف کی شان میں گستاخانا الفاظ کے استعمال کی ہم پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیوں کہ یہ بلوچستان کی روایات کے منافی ہے اور اگر آج ایسے واقیات کا تدارک نا کیا گیا تو کل کسی کے بھی بزرگوں کی عزت کی پامالی ایک عام سی بات بن کے رہ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن سیاسی و پارلیمانی ادب و آداب کو با لائے طاق رکھ کر نہیں، بلوچستان کے تمام نواب، سردار، بزرگ اور تمام اقوام قابل احترام ہیں اور ایک دوسرے کو عزت دینا صدیوں سے ہماری روایات کا حصہ رہا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ ایسا ناخشگوار واقع رونما نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جام محمد یوسف جام آف لسبیلہ اور بلوچستان کی ایک بے حد معتبر شخصیت تھے انکی بلوچستان کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور انکا نام ہمیشہ ایک عظیم شخصیت کی حیثیت سے زندہ رہے گا۔انہوں نے اس عظم کا اظہار کیا کہ انشااللہ اس معاملے کو شائستہ انداز سے حل کیا جایگا اور آئندہ ایسے رویے سے گریز کیا جایگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں