موجودہ بحران میں خواتین کے مسائل و مشکلات اور ان پر معاشی و ثقافتی جبر کے خلاف آن لائن ریلی منعقد ہوگی۔

پروگریسیو یوتھ الائنس

آج کی دنیا میں معاشی، سیاسی، سماجی اور ثقافتی بحران میں ‘خواتین کے مسائل اور انکے انقلابی حل کے عنوان’ سے ریڈ ورکرز فرنٹ کے زیر اہتمام بتعاون پروگریسیو یوتھ الائنس 14 جون کو ایک آن لائن ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں پاکستان بھر میں عورتوں کے اوپر صنفی بنیاد پر مسلط کردہ ثقافتی، معاشی و سماجی جبر، غیرت کے نام پر قتل، عوتوں کی خرید و فروخت، تعلیم اور روزگار میں امتیازی سلوک اور دیگر مسائل و مشکلات کے اوپر بحث ہوگی اور ان مسائل کے خلاف لڑنے کیلئے ایک لائحہ عمل زیر غور لایا جائے گا۔
یہ جلسہ براہ راست آئی۔ایم۔ٹی۔وی(ایک مزدور ٹی۔وی ہے) پر دکھایا جائے گا۔ علاوہ ازیں فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب وغیرہ پر ریڈ ورکرز فرنٹ اور پی۔وائی۔اے کے پیجز پر بھی براہ راست دیکھا جا سکے گا۔
سماج میں خواتین جہاں تعداد اور صلاحیت میں مردوں سے کم نہیں ہیں وہاں تاریخی طور پر دوہرے تہرے جبر و استحصال کا شکار ہیں۔ جہاں سماج کو چلانے کا انکا بنیادی کردار ہے وہاں یہی کردار انہیں ایک مظلوم اور غلام کی حیثیت سے ادا کرنا پڑتا ہے۔
آج کرونا زدہ سرمایہ دارانہ بحران میں بھی عورتوں کو ذیادہ مشکلات کا سامنا ہے، غربت سے سب سے زیادہ متاثر عورتوں کو ہی ہونا پڑا، گھریلو تشدد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ان مسائل کے خلاف لڑنے اور ساتھ ہی عورت کو مرد کی ملکیت سے آذاد کرنے اور انہیں اذاد انسانوں کی سطح پر لانے کیلئے ملکیت کے نظام ہی کو ایک انقلاب کے ذریعے ختم کرنا ہوگا۔ سوشلسٹ انقلاب کیلئے جدوجہد کو تیز کرنا ہمارے نسل کے مردوں عورتوں پر فرض ہو چکا ہے۔
آئیں مل کر یہ فرض چکائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں