بی ایس او کے زیر اہتمام شہید حمید کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا گیا.

شہید حمید کے برسی کے موقع پر کرونا وائرس کے سبب شہید حمید کی برسی زیرِ صدارت شہید حمید کے تصویر کے آن لائن منایا گیا. جس میں مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل منیر جالب بلوچ، اور بی ایس او کے سابق چئیرمین و بی این پی کے مرکزی رہنما چیئرمین واحد بلوچ تھے اجلاس میں بی ایس او شال زون کے آرگنائزر صمند بلوچ، سینٹرل کمیٹی ممبر حییٰ فقیر بلوچ بی ایس او کے سینیئر ممبر یاسر بلوچ شکور بلوچ اسرار بلوچ عامر بلوچ مقبول بلوچ دیگر شریک ہوئے. اجلاس میں شہید حمید بلوچ کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کی گیا ۔اسرار بلوچ نے نے شہید حمید بلوچ کی زندگی پر روشی ڈالی.

اجلاس کی کارروائی عاطف رودینی بلوچ نے چلائی. شکور بلوچ شہید حمید کی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جب انسان ذات کی تکمیل کے لۓ اجتماعیت تک پہنچتا ہے وہ خود کو عظمت کی راہ پر پاتا ہےاور جب کوئی ذات کی. نفی کرتا ہے تو ہیرو کہلاتا ہے.. بلوچ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولا. حمید بلوچ کا ایمان اٹل تھا، اس کے مقاصد واضح تھے اور وہ اپنی عاقبت کے واسطے پر امید تھا.شہید حمید بلوچ کی جدوجہد و قربانی بلوچ قوم پرستی کی وہ روشن مثال جوکہ قوم پرستی کو شاونزم و نفرت کے سیاست سے الگ کرتی ہے.

شہید حمید نے ہمشہ بلوچ قوم کو اپنی سرزمین پر اقلیت میں بدلنے کی شدید مذمت کرتے تھے انہوں نے بلوچ ساحل وسائل پر بلوچ قوم کو اختیار دینے اور بلوچ نوجوانوں کو اپنے قلم کے زریعے سے جدوجہد کرنے اور عدم تشدد اتحاد و یکجہتی کا درس دیتے تھے آج شہید حمید بلوچ جسمنی طور پر ہمارے ساتھ موجود نہیں ہے لیکن شہید حمید بلوچ کا سوچ فکر نظریہ ہمآرے ساتھ ہے ۔ بلوچ نے ناجائز مقدمے میں پھانسی کے پھندے کو تسلیم کیا لیکن بلوچ کو کسی دوسرے کے جنگ میں مرنے و کرائے کے قاتل بننے کی مخالفت کی اور بلوچ نیشنلزم کے سوچ کو انٹرنیشنلزم میں تبدیل کیا.

شہید حمید بلوچ کی جدوجہد و قربانی بی ایس او کے لئے نمایا اہمیت رکھتی یے شہید حمید بلوچ سمیت تمام شہداء کے قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر جدوجہد کو آگے بڑھائنگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں