کچلاک، سمگلنگ کی کوشش ناکام، 3ٹرکوں پر غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہؔ کسٹم کوئٹہ اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کچلاک میں 4کروڑ روپے سے زائد کی اسمگلنگ کاسامان قبضے میں لے لیاہے۔کسٹم ذرائع کے مطابق گزشتہ روزوفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کسٹم کوئٹہ اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ممبر کسٹمز (آپریشنز)کی ہدایات پر کوئٹہ کسٹمز اور ایف سی(نارتھ)نے کوئٹہ کے نواحی علاقہ کچلاک کے مقام پر بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،کارروائی کے دوران4کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان برآمدکرکے قبضے میں لے لیں۔ کلکٹر کسٹمز کوئٹہ عبدالوحید مروت کو خفیہ اطلاعات ملی کہ سمگلرز ایک بار پھر کچلاک اور ان سے منسلک علاقے میں جمع ہو کر غیر ملکی سامان سمگل کرنے کے کوشش کر رہے ہیں جس کے لئے بڑے منظم طریقے سے بڑے بڑے گودام بنا ئے گئے ہیں اور اس میں سامان ڈمپ کیا جاتا ہے اور مناسب موقع کے انتظار کے بعد اسے کوئٹہ اور اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کرینگے جس پر کلکٹر نے بڑے منظم اور جامع تیاری کے لئے ایف سی نارتھ کے تعاون حاصل کیلئے ایڈیشنل کلکٹر یا سر کلہور، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اکبر جان کو ہدایت جاری کی اور سپرنٹنڈنٹ طارق سلطان کو یداہات جاری کی جس پر انسپکٹرشہزاد اختر اور دیگر اسٹاف بمعہ ایف سی نارتھ ریجن نے کچلاک میں واقع دو بڑے گودامز پر چھاپہ مارا اور تین ٹرکوں پرمشتمل سامان جن میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان پان پراگ چھالیہ ڈرائی فروٹس چائنیز نمک جو صحت کیلئے مضر ہے ٹائرز سیگریٹس ویلڈنگ راڈز اور الیکٹرونکس مصنوعات وغیرہ شامل تھے کو قبضے میں لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں