آج کے بعد انجیرہ سے ہمارا کوئی قبائلی و سیاسی تعلق نہیں ، سردارعلی محمد جتک کی سربراہی میں جرگہ

خضدار (رپورٹ اقبال مینگل)انجیرہ واقعہ کے خلاف زہری میں جتک قباٸل کا گرینڈ جرگہ۔ انجیرہ سے سوشل باٸیکاٹ کافیصلہ۔ ملزمان کو فوری گرفتاری کرنے کا متفقہ مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں انجیرہ میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا کہ جس میں جتک قبیلہ کے معزیزین پر تشددکرکے چار افراد کو بےدردی سے قتل کیاگیاتھا مذکورہ واقعہ کے خلاف جتک قبیلہ نے سردارعلی محمد جتک کے سربراہی میں ایک جرگہ بلایاتھا جس میں ملک کے طول عرض سے جتک قبیلہ کے عماٸدین بڑی تعداد میں شرکت کی۔زہری سرآپ میں چیف آف جتک سردار محمد علی خان جتک زیرصدارت جرگہ میں یہ اہم فیصلہ کاگیا کہ آج کے بعد انجیرہ سے سیاسی اور سماجی تعلق ختم رہے گا۔ جرگہ نے حکومت سےانجیرہ واقعہ میں ملوث مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا یاد رہے کہ جرگہ کے صدر، سردارمحمدعلی جتک انجیرہ واقعہ کےخود بھی متاثرین میں سے ایک ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں