تربت، آن لائن کلاسز کے اجراء کیخلاف بی ایس او کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

تربت:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بلوچستان میں آن لائن کلاسز کے ناقابل عمل فیصلے کے خلاف تربت میں ٹوکن بھوک ہڑتالی کیمپ آج تیسرے روز بھی جاری رہا جسمیں زونل صدر عظیم بلوچ سینئر نائب صدر کریم شمبے نائب صدر اختیار جاوید و دیگر کارکنان کے شرکت کی اس موقعے پر کیچ کے مختلف سیاسی و سماجی وفود نے اظہار یکجہتی کیا اس موقعے پر بی ایس او نے کے رہنماوں نے کہا کہ دنیا میں کورنا کے وائرئس کے صورتحال کی وجہ سے تبدیلیاں لائی جارہی ہے ٹیکنالوجی کے استعمال کے زریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن بلوچستان میں طلباء و طالبات سمیت باشعور طبقات کو احتجاج پر مجبور کرکے وباء کی شکار بنانے کی سازش کی جارہی یے تربت سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں وباء کے صورتحال کے پیش نظر انٹرنیٹ بحالی کے لئے آواز کے لئے آواز بلند کی گئی تو سرکاری سطح پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جبکہ انٹرنیٹ کی بندش بھی سرکاری احکامات کا نتیجہ ہے اب جب بلوچستان میں انٹرنیٹ ہی نہیں تو آن لائن کلاسز کیا ریڈیو سروس کے زریعے شروع کئے جائنگے جسکے لئے حکومتی سطح پر کوئی حکمت عملی ہی نہیں یہ صرف بلوچستان کے طلباء کا تعلیمی عمل ضائع کرنے کی مترادف ہوگی جس کی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی اس متنازع فیصلے کو واپس لیا جائے اور قابل عمل اقدامات کئے جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں