حب، دو ملزمان گرفتار،قبضے سے غیر ملکی سامان برآمد

حب(نمائندہ انتخاب)سی آئی اے پولیس کی کاروائی کار سے 82 ہزار پیکٹ انڈین گٹکا اور بڑی تعداد میں غیر ملکی سگریٹ برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی کی ہدایت پر ڈی ایس پی CIA منور شیخ کی نگرانی میں انچارج سی آئی اے حب قاضی صابر نے پولیس ٹیم ہمراہ دوران اسنیپ چیکنگ کار گاڑی AFA-386 کو روکنے کا اشارہ کیا کار سوار نے روکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی سی آئی اے پولیس نے کار گاڑی کا تعاقب کرکے عدالت روڈ پر گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو کار سے پانچ بوریاں انڈین جیم جن میں 30 ہزار پڑیاں، انڈین گٹکے سفینہ جن 52 ہزار پانچ سو پیکٹ اور غیر ملکی سگریٹ کے 40 کاٹن برآمد کرکے دو ملزمان نوابزدہ ولد محمد زادہ سکنہ باجوڑ ایجنسی، عبدالرشید ولد نذیر احمد سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرکے کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں