ژوب،نوسرباز نے رجسٹریشن کے نام پر بیکری والوں سے بغیر رسید وغیرہ کے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیالئے

ژوب:اندھیر نگری چوپٹ راج، بیکریز کی رجسٹریشن کے نام پر بیکری والوں سے بغیر رسید وغیرہ کے ڈیڑھ لاکھ روپے لے لیا گیا ہے گزشتہ روز محکمہ سمال انڈسٹریز کے آفیسر کی جانب سے ژوب کے بیکری مالکان سے رجسٹریشن کے نام پر ایک ایک بیکری سے ہزاروں روپے لے گئے جن میں الکوثر بیکری والے سے 55 ہزار روپے تاج محل بیکری سے 50 ہزار روپے المزمل بیکری والے کو 80 ہزار روپے کا ڈیمانڈ کیا تھا لیکن ان کے ساتھ 5 ہزار روپے پر فیصلہ ہوا کشمیر بیکری سے2500۔حلوائی سے 15000روپے لے گئے بیکری والوں مطا بق دوسرے بیکری مالکان سے بھی پیسے لے گئے ھیں ان بیکری مالکان کو آفیسر مزکور نے محکمہ یا انتظامیہ یا اپنی جانب سے کسی قسم کا رسید نہیں دیا۔ اے ڈی سی ریونیو سید صلاح الدین آغا نے بتایا کہ ژوب میں سمال انڈسٹری نہیں ہے اور نہ ژوب سمال انڈسٹری کے زمرے میں آتاہے اور نہ ہی ان کو یہ اختیار ھے جبکہ اس حوالے سے ہمیں کوئی علم نہیں oے حالانکہ یہ اختیار ریونیو کا ہے کیونکہ یہ لوکل بیکری ھیں محکمہ لیبر کے زرائع کے مطابق رجسٹریشن فیس 5 ہزار سے 8 ہزار تک ہے اور اسکا باقاعدہ رسید دیا جاتا ہے پشتون ایکشن کمیٹی کے صدر عبدالرحمن شیرانی جنرل سیکرٹری فضل امین مندوخیل کو بیکری مالکان نے بتایا کہ مزکورہ آفیسر کیساتھ پولیس کی نفری بھی تھی انھوں نے بعض بیکری والوں کو تھانے بھی بلایا تھا اور رجسٹریشن کا کہا تھا اس بارے اسسٹنٹ کمشنر عارف کاکڑ نے بتایا کہ مجھ سے چیکنگ کی اجازت لے لی بعد میں مجھے بھی علم نہیں کہ کیا ہوا ہے البتہ معلومات کریں گے پشتون ایکشن کمیٹی نے سمال انڈسٹری کے اعلی حکام کمشنر ژوب ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ پہلے سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ بیکری والوں سے رجسٹریشن کے نام پر بھاری رقم بٹورنے کی تحقیقات کی جائے#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں