ڈی جی افغان ٹرانزٹ زاہد کھوکھر کورونا سے انتقال کرگئے

کراچی :ڈائریکٹر جنرل افغان ٹرانزٹ پاکستان کسٹمز محمد زاہد کھوکھر کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔زاہد کھوکھر کے اہلخانہ کے مطابق انہیں گزشتہ روزکراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ان کو کوئی اور مرض لاحق نہیں تھا جب کہ گھر کے دیگر افراد بھی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں۔اہلخانہ کے مطابق محمد زاہد کھوکھر نے فیس بک پر آخری پوسٹ گریڈ 22 میں ترقی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی تھی جب کہ پوسٹ میں زاہد کھوکھر نے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔زاہد کھوکھرکسٹم گروپ کے سینئر ترین افسر تھے ، ان کی میت آج دوپہر لاہور روانہ کی جائے گی جہاں تدفین ماڈل ٹاؤن میں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں