‘نئے پاکستان کا ٹیکس ریونیو 2 سال بعد بھی اتنا ہے جتنا نواز شریف چھوڑ گیا تھا, خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا قومی اسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کا ٹیکس ریونیو ابھی تک وہیں کھڑا ہے جو نواز شریف کے پرانے پاکستان کا تھا، یہ عارضی بجٹ ہے، منی بجٹ آئے گا جس میں مزید ٹیکس لگیں گے۔

عمران خان کے نئے پاکستان کا ٹیکس ریونیو 2 سال بعد بھی اتنا ہے جتنا نوازشریف چھوڑ گیا تھا
انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی پسپائی اختیار کررہی ہے بلکہ شکست کو کہے بغیر تسلیم کرلیا گیا، نوازشریف کے پاکستان میں جی ڈی پی 5.5 فیصد تھی لیکن عمران خان کے نئے پاکستان میں جی ڈی پی منفی صفر اعشاریہ 4 ہے۔

انھو نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کا ٹیکس ریونیو 2 سال بعد بھی اتنا ہے جتنا نوازشریف چھوڑ گیا تھا، ہماری حکومت نے ٹیکس ریونیو ڈبل کیا تھا، بے روزگای بڑھ رہی ہے۔

خواجہ آصف نے مشیر خزانہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیسے کیسے لوگ ہمارے جی کو جلانے آجاتے ہیں؟ گورنر اسٹیٹ بینک اور حفیظ شیخ کو واپس جاکر اپنے مالکوں کو جواب دینا ہے لہٰذا گورنر اسٹیٹ بینک اور حفیظ شیخ کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں