تربت وزیر اعلیٰ کے مشیر کی نمبر پلیٹ والی گاڑی نے شہری کو روند دیا ،فرار ہونے کی کوشش

تربت:دشت بیری کے علاقے میں فائرنگ کرنے والوں کو لیویز فورس پسنی اور گوادر نے مشترکہ کاروائی کرکے پکڑھ لیا ،لیویز کے مطابق ملزمان نے تربت اور کوئٹہ سے گوادر آتے ہوئے دشت کے ایریا میں ایک شخص کو کچل دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوئے تھے جس کی اطلاع تربت لیویز نے ہیڈ کوارٹر گوادر کو کردی جس پر ڈپٹی کمشنر گوادر محمد وسیم نے اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدعارف زرکون کو ہدایت کی کہ تمام راستوں کی ناکہ بندی کی جائے ۔ لیویز فورس پسنی اور گوادر کے لیویز فورس نے مشترکہ کاروائی کرکے ملزمان کا تعاقب کیا اور نلینٹ کے مقام پر اُنہیں گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ملزمان میں عبدالعلیم ولد عبدالمجید ساکن سریاب روڈ کوئٹہ ،کبیر احمد ولد عبدالغنی ساکن مستونگ ،ظہور احمد ولد خالق داد ساکن سبی عطاالرحمن ولد عبدالعزیز ساکن کلی قمبرانی روڈ کوئٹہ شامل ہے۔ جبکہ ملزمان کی تحویل سے ایک ویگو گاڈی جس کا نمبر پلیٹ KU 9889 جبکہ دوسرا ایک صرف گاڈی ہے جس پر وزیراعلی بلوچستان کے فوکل پرسن کا نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے لیویز نے دونوں گاڈیاں تحویل میں لے لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں