جیکب آباد میں مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کارکنان سڑکوں پر آگئے

جیکب آباد (آئی این پی) جیکب آباد میں بڑہتی ہوئی مہنگائی اور بےروزگاری سندھ ترقی پسندپارٹی کا احتجاجی مظاہرہ ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کیخلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے نعرے بازی کی، احتجاج میں شامل مظاہرین نے ایس ٹی پی ہاو¿س سے لیکر پریس کلب تک مارچ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے ، احتجاج کی قیادت عبدالستار جاگیرانی، نظام مستوئی، عبدالنبی مگسی، خادم سرکی و دیگر نے کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور گراں فروشی روکنے میں حکومتیں اور مقامی انتظامیہ ناکام ہوگئی ہے، حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں کے باعث غریب عوام اور خصوصاً مزدور طبقہ بھوک و بدحالی کا شکار ہیں، پیٹرول، چینی اور دیگر روزمرہ میں استعمال کی اشیاءکی قیمتوں میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جو غریب اور متوسط طبقے کیلئے مشکلات پیدا کررہا ہے، انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، حکمرانوں کے تمام وعدے اور دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں