بلوچستان کے چار اضلاع میں 110 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

کوئٹہ:بلوچستان کے چار اضلاع میں 110 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 4 افراد جاں بحق ہوگئے محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے 4 اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 479 افراد کے ٹیسٹ لئے گئے جن میں 110 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی صوبہ میں اب تک متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8437 ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 افراد صحت یاب ہو گئے بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جن میں 3 کا تعلق کوئٹہ اور ایک قلعہ سیف اللہ سے ہے کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے صوبہ میں کورونا سے ہونی والی اموات 89 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں