اختر مینگل کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سردار اختر مینگل نے نیشنل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، سردار اختر مینگل نے کچھ دن قبل دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا کہ تو وہ مرکزی حکومت سے علیحدہ ہو جائے گا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبران نے ہر وقت شکایت کی ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات کو تسلیم کرنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے، نیشنل پارٹی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ سینٹرل کمیٹی کے مشترکہ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کرتے ہیں، سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں 418افراد بازیاب ہوئے مزید پانچ سو کا لسٹ دے رہا ہوں ایک اور ہزار مسنگ پرسنز کی لسٹ تیار ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ افراد ہیں جو پی ٹی آئی کے دور حکومت میں لاپتہ کر دیے گئے ہیں۔سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہزاروں افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ ڈیٹھ اسکواڈ کو ایک مرتبہ بھر بلوچستان بھر میں سرگرم کر دیا گیا ہے، سانحہ دازن میں قتل بیہمانہ تھا جہاں خواتین کا گلا کاٹا گیا جبکہ کانوں کے بالیوں کو بھی کاٹ کر لے گئے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے یہ اعلان آج نیشنل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں