جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے دھرنا جاری رہیگا، ثناء بلوچ

کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایم پی اے ثناء بلوچ نے ریڈ زون میں جاری دھرنے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے ہیں ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔ بلوچستان میں شکست خوردہ عناصر اپوزیشن کے حلقوں میں مداخلت کررہے ہیں اور صوبائی حکومت ان کو سپورٹ کررہی ہے بلوچستان کے عوام اس وقت کئی مصائب کا سامنا کر رہے ہیں ایک طرف کورونا نے پورے بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ لاک ڈاؤن سے بیروزگاری میں اضافہ ہوچکا ہے۔ ٹڈی دل کی یلغار سے زراعت تباہ ہوچکی ہے، جبکہ دوسری جانب بلوچستان حکومت پلاننگ اور حکمت عملی سے عاری اور اپوزیشن کی تجاویز کو سننے سے عاری ہے۔ اپوزیشن اس حوالے سے متحد ہے۔ اپنے موقف سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں