لورالائی میں تیز رفتار ویگن نے اسکول کے بچوں کو کچل دیا
لورالائی (یواین اے)لورالائی ڈیرہ روڈ دوسڑکہ کے مقام پر ویگن نے اسکول کے پیدل بچوں کو کچل دیا،جس کے باعث دوبچے موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق بچوں کی شناخت الیاس ولد محمد صادق۔پرویز ولد محمد اشرف اقوام مردانزئی ساکن شرن حمزہ زئی اور زخمی کی شناخت ریاض ولد محمد طاہر قوم مردانزئی ساکن شرن حمزہ زئی سے ہوئی ہے ۔جاں بحق اور زخمی بچوں کو لورالائی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق بچوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ مزید کارروائی لیویز کر رہی۔
Load/Hide Comments


