پولیس مقابلہ ، 20 مقدمات میں مطلوب ڈاکو مارا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک) پہاڑ پور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دوران گشت ڈیرہ اور پنجاب پولیس کو 20سے زائد ڈکیتی اور اغواء کی کے سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم فتح اللہ عرف فتحی مارا گیا ، دیگر ساتھی فرار ،پولیس نے اسلحہ و غیرہ قبضہ میں لے لیا ، پولیس نے مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پہاڑ پور آفتاب عالم بلوچ سرکاری گاڑی میں پولیس نفری کے ہمراہ لنک روڈ حافظ آباد نزد خاکی پہنچے تو روڈ کنارے موٹرسائیکل کے قریب چند مشکوک افراد کھڑے تھے جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اس دوران رات کا وقت ہونے کی وجہ سے ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قریبی فصلوں میں فرار ہوگئے، جب فائرنگ بند ہوئی تو موقع پر ایک ملزم ہلاک شدہ پڑا تھا جس کے قریب ایک کلاشنکوف فولڈنگ بلا نمبر بمعہ میگزین اور 7کارتوس ، دو سپیئر میگزین کلاشنکوف جن میں 40کارتوس برآمد ہوئے، دروان شناخت ہلاک شدہ ملزم بدنام زمانہ ڈکیت اور اغواء کار فتح اللہ عرف فتحی ولد شائستہ خان قوم خیبری بلوچ سکنہ لاڑ سے ہوئی پولیس نے موقع پر موٹرسائیکل ہنڈا 125نمبرRF2462اور اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا، پولیس نے دیگر دوملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا، پولیس کے مطابق مذکورہ مارا جانے والا ملزم فتح اللہ عرف فتحی ڈیرہ اور پنجاب پولیس کو 20سے زائد اغواء کو ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔


