بلوچستان، کوروناکے 166نئے کیسز،تعداد 9328ہوگئی

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے 166نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 9328ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے کے 9اضلاع کوئٹہ،مستونگ، خضدار، لورالائی، سبی، صحبت پور،نوشکی،نصیرآباداور زیارت سے کورونا وائرس کے 166کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 9328ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 100ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 183مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3472ہوگئی ہے،رپورٹ کے مطابق اب تک صوبے میں 42397افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 33069میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 400افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں