مستونگ :بی ایس او کے زیر اہتمام ایچ ای سی کے تعلیم دشمن پالیسی آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مستونگ :بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مستونگ زون کے زیر اہتمام ایچ ای سی کے تعلیم دشمن پالیسی آن لائن کلاسز کے خلاف ساراوان پریس کلب مستونگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرین نے ایچ ای سی اور حکومتی پالسی کے خلاف سخت نعرے بازی کی، مظاہرے سے بی ایس او مستونگ زون کے ڈپٹی آرگنائزر عدنان بلوچ سیوایجوکیشن کے رہنما اسرار بلوچ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کر سینئررہنما منیرآغا نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ایچ ای سی اور حکومت کی جانب سے آن لائن کلاسز کا اجراء بلوچ طلباء کے ساتھ ظلم و زیادتی ہےاور موجودہ پالسی بلوچ طلبا دشمن پالسی ہے جس کی سخت مزمت کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں بیشتر علاقوں اور اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولیات میسر نہیں ہیں اور اگر کئی پر سہولت ہے تو وہاں بجلی نہیں بلوچستان کے تمام اضلاع میں مختلف اوقات میں صرف چند گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے تو ایسے حالت میں بلوچستان کے طلبا و طالبات کیسے آن لائن تعلم حاصل کر سکیں گے۔انھوں نے کہاکہ ہمیشہ سے حکمرانوں کی پالسی رہی ہے کہ بلوچستان میں بلوچ طلبا کو تعلیم سے دور رکھ سکےمگر یہ حکمرانوں کی خام خیالی ہیکہ وہ بلوچ طلبا کو تعلیم سے دور رکھ سکیں گے۔انھوں نے کہاکہ بی ایس او حکومت اور ایچ ای سی کی بلوچ طلبا دشمن پالیسی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہےنگے اورآیچ ای سی کی موجودہ غلط اور تعلیم دشمن پالیسی کے خلاف سخت احتجاج جاری رکیں گے۔انھوں نے کہاکہ حکمرانوں کی جانب سے 70 سالوں سے بلوچستان میں مختلف طریقوں سے ظلم کا سلسلہ جاری ہے اور ہمیشہ بلوچ طلباء و طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کی ناکام کوشش کی اور موجودہ پالیسی بھی سابقہ پالیسوں کا تسلسل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں