کوئٹہ: سانحہ دازن کیخلاف احتجاجی ریلی،نواب رئیسانی،ڈاکٹر حئی نے شرکت کی

کوئٹہ:برمش یکجہتی کمیٹی شال کے زیراہتمام اتوار کے روز بلوچستان کے دارالحکومت میں ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیااحتجاجی ریلی میں چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی،نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ،وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز ماما قدیر بلوچ،بی این پی و نیشنل پارٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں سمیت خواتین و بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پریس کلب کوئٹہ کے سامنے ریلی احتجاجی ریلی کے شرکاء نے احتجاجی مظاہر کیا سانحہ ڈنک اور دازن کیخلاف شدید نعرے بازی کی گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا کا مطالبہ کیا گیا ریلی کے شرکاء سے چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی،ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ،جاوید بلوچ،نیاز بلوچ،آغا زبیر شاہ،ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ،حوران بلوچ ودیگر نے خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں