بجٹ بہترین، سرکاری ملازمین کو نظر انداز کرکے افادیت کم کی گئی، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبائی بجٹ برائے س 2020-21 کو صوبے کے عوام کی ترقی، خوشحالی، صحت، تعلیم، کھیل، ثقافت، سیاحت اور نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے بنیادی اہمیت اور حقائق کی بنیاد پر ترجیحات کا حصہ بنانے والا میزانیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف سرکاری ملازمین کو نظر انداز کرکے بجٹ کی اہمیت اور افادیت کم کی گئی ورنہ یہ بجٹ دنیا کی صورتحال کے تناظر میں ایک بہترین بجٹ کا اعزاز حاصل کرسکتی ہے بیان میں وزیر اعلی، وزیر خزانہ پارٹی چیئر مین عبدالخالق ہزارہ صوبائی وزرا مشیروں اور بجٹ بنانے والی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ کم وسائل کے باوجود عوام کے بنیادی اہمیت کے حامل منصوبوں کو بجٹ کا حصہ بناکر موجودہ صوبائی حکومت نے سابقہ ادوار کے کاغذی منصوبوں کے ذریعے بجٹ بنانے کی حقیقت کو بینقاب کرکے رکھ دیا ہے اس بجٹ کے بعد منظور ہونے والے منصوبوں کے ذریعے صوبے میں صحت، تعلیم، اسپورٹس، کلچر، سیاحت سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں واضح تبدیلی دکھائی دے گی بیان میں کہا گیا کہ اگر مالی سال کے میزانئے میں عرصہ دراز سے زیر التوا سرکاری ملازمین کے اپ گریڈیشن انکے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے فیصلے اور اعلانات کئے جاتے تو اس سے صوبے کے لاکھوں ملازمین کو مہنگائی کے اس دور میں بہتر ریلیف مل جاتی اس سلسلے میں سندھ حکومت نے بہترین اور ملازم دوست بجٹ پیش کرکے عام شہریوں کے ساتھ سرکاری ملازمیں کے دل بھی جیت لئے ہیں بیان میں بجٹ کے بعد مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور خالی آسامیوں پر جلد میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر تقرریاں کرنے کی توقع کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں