مستونگ، اتفاقیہ گولی چلنے سے خاتون جاں بحق

مستونگ:پستو ل صاف کرنے کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے خاتون جاں بحق تفصیلات کے مطابق تیری کے علاقہ میں پولیس حوالدار محمدحنیف گھر میں اپنی پستول صاف کررہاتھا کہ دوران صفائی پستول سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی بیوی زخمی ہوگئی زخمی کوفوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی مزید کاروائی ولی خان تھانہ لیویز فورس کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں