دکی، مری قبیلے کی دو شاخوں کے درمیان فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی

دکی(یو این اے)دکی کے علاقے ہوسڑی کے علاقے میں مری قبیلے کے دو شاخوں گڈو اور ڈیڈانی کے درمیان فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کیمطابق ہوسڑی کے علاقے میں مری قبیلے کے دو گروہوں کے درمیان مویشی چھیننے کے تنازعے پر فائرنگ سے گڈو مری قبیلے کے دو افراد باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں محمد رسول ولد میرا اور حق نواز ولد محمد رسول اقوام گڈو مری شامل ہیں۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے بی ایچ یو سلطان محمد ہوسڑی منتقل کردیا گیا ہے۔ زرائع کیمطابق واقعہ مال مویشی چھیننے کے تنازعے پر پیش آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں