نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والا ہر کردار انجام کو پہنچا، مریم نواز

لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والا ہر کردار انجام کو پہنچا، سابق وزیراعظم کی واپسی ان کی ناکامیوں سے زیادہ مضبوط ہے۔مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والا ہر کردار انجام کو پہنچا، نہ صرف انجام کو پہنچا بلکہ ذلیل و خوار ہوا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ بھی کہا گیا کہ نواز شریف کی پارٹی ختم ہوگئی، اور وہ نااہل ہوگیا، مشرف دور میں یہ سلسلہ شروع ہوا لیکن نواز شریف سرخرو ہوئے، سابق وزیراعظم کی واپسی ان کی ناکامیوں سے زیادہ مضبوط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں