کراچی، پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں چھالیہ برآمد

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے سعید آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران گٹکے ماوے میں استعمال کی جانے والی سمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی ۔پولیس نے خفیہ اطلاع پرنیول کالونی میں گودام میں کارروائی کی، جبکہ برآمد کی جانے والی چھالیہ 200 بوریوں میں تھی، جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔دوسری جانب ضلع کیماڑی شیرشاہ میں واقع گٹکا ماوا کی فیکٹری پر پولیس نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا ماوا کے تیار پیکٹ اور پلاسٹک رول برآمد کئے۔ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ گٹکا ماوا کی پیکنگ بنانے والی 4 ہیوی مشینیں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں