پی آئی اے کی ناقص خدمات پر مسافر کو لاکھوں روپے ہرجانہ دینے کا حکم

سیالکوٹ (صباح نیوز) سیالکوٹ کی ضلعی عدالت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کو صارف کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے صارف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پی آئی اے کو ناقص خدمات کی فراہمی پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ۔ پی آئی اے کو 2لاکھ 93 ہزار 234 روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے،شہری امیر حمزہ نے کنزیومر کورٹ میں دعویٰ دائر کیا تھا۔ شہری اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گیا تھا۔عمرہ پیکج کی مد میں سائل نے پی آئی اے کو 9لاکھ 50ہزار روپے ادا کئے۔پیکج میں واپسی کی ٹکٹ، رہائش، ٹرانسپورٹ، سحری و افطاری شامل تھی۔وطن واپسی کے لئے نکلنے لگا تو ہوٹل کے عملے سے فلائٹ کی منسوخی کا علم ہوا۔قومی ائیر لائن نے ٹرانسپورٹ اور رہائش کا بندوبست نہیں کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں