کمسن ملازمہ قتل کیس، مرکزی ملزم کا سسر فیاض شاہ گرفتار

خیرپور(صباح نیوز)خیرپور میں بااثرپیرکی حویلی میں گھریلو ملازمہ فاطمہ فرڑو کے قتل کے کیس میں پولیس نے فیاض شاہ کو گرفتارکرلیا۔حویلی کے مالک ملزم اسد شاہ کا سسر اور ملزمہ حنا شاہ کے والد فیاض شاہ نے خیرپور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے فاطمہ کو قتل نہیں کیا، اسد شاہ سمیت تمام فیملی بے گناہ ہے۔پریس کانفرنس کے بعد پولیس نے حویلی پر چھاپہ مار کر فیاض شاہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں