نجی میڈیکل کالجز میں اندھیر نگری، سالانہ فیس میں 8 سے 9 لاکھ روپے اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)پرائیویٹ میڈیکل کالجز نے فیسوں کی مد میں اندھیر نگری مچا دی ، میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس میں 8 سے 9 لاکھ روپے اضافہ کردیا گیا ، میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس 21 لاکھ سے بڑھا کر 25 سے 30 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ،اوورسیز پاکستانیوں کی سیٹوں پر سالانہ 18 ہزار ڈالر وصول کرنے شروع کر دئیے گئے، پی ایم اینڈ ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں کا جائزہ لینے کےلئے کمیٹی بنا دی۔ نوٹیفکیشن کےمطابق پروفیسر ڈاکٹر ضیاالحق کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے ،نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پی ایم ڈی سی نے کہاکہ کمیٹی تمام پرائیویٹ و پبلک میڈیکل و ڈینٹل کالجز سے فیسوں کی تفصیلات طلب کرے گی،کمیٹی فیسوں کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ کو تجاویز دے گی، فیس کی متوازن پالیسی نافذ کرنے کے لئیے بورڈ فیصلہ کرے گا، کمیٹی پانچ ممبران پر مشتمل ڈاکٹر رضوان خان کوچیئرمین ہوں گے،ممبران میں ڈاکٹر سید عبدالروف شاہ ڈاکٹر عائشہ شوکت اور ڈاکٹر وقار حسین شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں