پاکستان کی داخلی سیکورٹی اور سیاسی معاملات میں تعاون نہیں کرسکتے،افغان حکومت
کابل(یو این اے)افغانستان کی عبوری انتظامیہ کے ترجمان نے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کے حکومت پاکستان کے دعوے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کی داخلی سیکیورٹی کا ذمہ دار نہیں ہے۔افغانستان کے سرکاری ٹیلی وڑن سے جاری ایک آڈیو بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستانیوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ہم پاکستان کے اندر اس کی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا، امارت اسلامیہ سے جو ہو سکتا ہے وہ کر رہی ہے مگر پاکستان کی داخلی سلامتی پر ہم اس کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتے، یہ پاکستان کی اپنی ذمہ داری ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا، افغان عبوری حکومت سیکیورٹی معاملات میں پاکستان کو ہر ممکن تعاون پیش کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments