امریکا،کم سن بچے گاڑی لے کر گھر سے 320 کلومیٹر دور پہنچ گئے

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں کم سن بہن بھائی گاڑی لے کر گھر سے 320 کلومیٹر دور پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ فلوریڈا کا ایک 10 سالہ بچہ اور اس کی 11 سالہ بہن جو کیلی فورنیا بھاگ رہے تھے، دونوں بچوں نے اپنی والدہ کی کار میں 320 کلومیٹرکا سفر طے کرلیا۔حکام کے مطابق دونوں بچے اس وقت بھاگے، جب کی والدہ نے سزا کے طور پر بچی سے الیکٹرانکس ڈیوائس چھین لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں