پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے سرکردہ رہنماﺅں کی ملاقات، نئے اتحاد کی پیشرفت پر اتفاق
اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف اور جمعیت علما ءاسلام کے سرکردہ رہنماو¿ں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، دونوں جماعتوں میں دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ایک نئے اتحاد کے حوالے سے پیش رفت پر اتفاق ہواہے دونوں جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منصفانہ انتخابات کے ذریعے منتخب نمائندوں کو پاکستان میں حکمرانی کا موقع فراہم کیا جائے ۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے وفد کی قیادت سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی جے یو آئی پاکستان کی نمائندگی امیر مولانا محمد خان شیرانی، مولانا گل نصیب خان اور مولانا عبدالخالق نے کی۔ پی ٹی آئی سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں طے پایا کہ عوام کی آزاد اور منصفانہ رائے کی بنیاد پر الیکشنز کے نتیجے میں منتخب نمائندوں کو پاکستان میں حکمرانی کا موقع فراہم کیا جائے جو ملک کو موجودہ گمبھیر صورتحال سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیںاس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل قریب میں دونوں جماعتیں باہم ملکر دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ایک اتحاد کی جانب بڑھیں گی جو ملک اور عوام کے بہتر مستقبل کیلئے کام کرسکیں گی۔