نواز شریف واپس آکر پاکستان کو مہنگائی، بے روزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے، مریم نواز

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیرصدارت اہم بیٹھک میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کے لیے پارٹی رہنماو¿ں کو دیے گئے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ حکومت میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے جاتی امراءرائیونڈ میں سینئر نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صدر نون لیگ پنجاب رانا ثناءاللہ، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، صدر لاہور سیف الملوک کھوکھر، اور سابق اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اجلاس میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاءنے 18 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں دیے گئے اہداف کے حوالے سے مریم نواز کو بریفنگ دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے لاہور میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے 7 جلسوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر پرتباک استقبال کیا جائے گا، وہ وطن واپس آکر ملک کو مہنگائی، بے روزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے۔ چیف آرگنائزر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں رکھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں