پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو عوام نے ناکافی قرار دیدیا

اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو عوام نے ناکافی قرار دے دیا۔شہریوں نے بتایا کہ پٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا جاتا ہے اور جب کمی کی باری آتی ہے تو عوام کو چند روپے کا ریلیف دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے، 26 روپے بڑھا کر 8 روپے کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، اس سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں