پاکستان بھر میں پاسپورٹ آفسز کے سسٹم میں فنی خرابی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز کے سسٹم میں فنی خرابی کو 2 گھنٹے بعد دور کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باعث ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز میں 2 گھنٹے تک کام رکا رہا جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا کے پاسپورٹ دفاتر سے منسلک سسٹم میں فنی خرابی ہوئی جس کے باعث پاسپورٹ کے لیے درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہ ہو سکے۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کے لیے آنے والے شہریوں کو تصویر اور بائیو میٹرک کے بعد طویل انتظار کرنا پڑا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2 گھنٹے بعد سسٹم بحال ہونے پر دوبارہ انٹری کا کام شروع کیا گیا۔
Load/Hide Comments