براہ راست نشریات کے دوران سپریم کورٹ کے فل کورٹ کو فُول کورٹ لکھنے پر 4 ملازم معطل

پی این این(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے فل کورٹ کو فُول کورٹ لکھنے پرسرکاری ٹی وی کے چار ملازم کو معطل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی براہ راست سماعت کے موقع پر سرکاری ٹی وی کی جانب سے فل کورٹ کی بجائے فُول کورٹ لکھے جانے پر سخت ایکشن لے لیا گیا، واقعے میں ملوث بڑے افسران نے اپنی گردن بچا لی جبکہ چھوٹے ملازمین کی قربانی دے دی۔ذرائع کےمطابق سرکاری ٹی وی کی جانب سے لیے جانے والے ایکشن میں چار پی ٹی وی ملازم معطل کر دیئے گئے۔کنٹرجن میں ولر نیوز ریاض برکی، کنٹرولر ڈیسک عظمی بلال اور دو ڈیسک سٹاف معطل ،اس کے علاوہ ڈیسک سٹاف میں رانا فہیم اور محمد رؤف بھی معطل ہونے والے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں