سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں 2 مشتبہ افراد ہلاک

راولپنڈی (انتخاب نیوز) سیکورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں دو تخریب کاروں کو ہلاک کردیا۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مشتبہ شخص اکرام کو ہلاک کردیا گیا۔ وہ سیکورٹی فورسز کیخلاف متعدد تخریبی سرگرمیوں میں سرگرم رہا، جس میں پولیس اسٹیشن ہتھلا اور روڑی پولیس چیک پوسٹ پر حالیہ تخریبی حملے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں تخریب کاروں کیساتھ ایک اور مقابلے میں فورسز نے تخریب کاروں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اور مشتبہ شخص کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک مشتبہ شخص سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں