افغانستان نے دہشتگرد تنظیموں سے متعلق عالمی خدشات دور نہیں کئے، پاکستان
اسلام آباد (آئی این پی)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں سے متعلق عالمی خدشات دور نہیں کیے جاسکے،ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ افغانستان ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے، پرامن، خوشحال افغانستان کیلئے پاکستان ای سی او ممالک کے ساتھ کام کرنےکا منتظر ہے،انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارتی انضمام کی حمایت کیلئے پرعزم کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


