عمران صاحب کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، وہ قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں‘مریم اورنگزیب

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، وہ قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں،عمران صاحب آپ عادی جھوٹے ہیں، آپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہر روز ایک نیا جھوٹ بول کر اپنے گزشتہ جھوٹ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔عمران صاحب اور کچھ نہیں تو اپنے جھوٹوں کی معافی ہی مانگ لیں۔ملک اس لئے ترقی نہیں کررہا کیونکہ آٹا چینی چور حکمران جوابدہ نہیں۔ملک اس لئے ترقی نہیں کررہا کیونکہ بی آرٹی کے 128 ارب کے کھڈوں پر آپ جوابدہ نہیں۔ملک اس لئے ترقی نہیں کررہا کیونکہ فارن فنڈنگ کیس میں آپ قانون کے سامنے جوابدہ نہیں۔عمران صاحب ملک اس لئے ترقی نہیں کررہا کیونکہ آپ 23 خفیہ بنک اکاونٹس پر جواب دینے کو تیار نہیں۔عمران صاحب ملک اس لئے ترقی نہیں کررہا کیونکہ شہبازشریف کے ہرجانہ کیس میں آپ جوابدہ نہیں بلکہ مفرور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں