شہریوں کو لاپتا کرنے کی روایت ختم کرنا ہوگی، عدالت بازیابی کا حکم دے، اعتزاز احسن
اسلام آباد(آن لائن )سینئر وکیل اعتزاز احسن نے ملک بھرسے گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں سیاسی طورپر لاپتہ پی ٹی آئی کے رہنماﺅں اور کارکنان بھی تذکرہ کیاگیاہے ، درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومتوں، چاروں آئی جیز پولیس، لاپتہ افراد کمیشن کو فریق بنایاگیا ہے،اعتزاز احسن کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کو جبری گم یا لاپتہ کرنے کی روایت فوری ختم کی جائے،لاپتہ شہریوں کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دیاجائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ طاقتور کمیشن بنایا جائے جو لاپتہ افراد کی بازیابی کو ممکن بنائے۔درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائرکی گئی ہے درخواست میں بتایاگیاہے کہ ملک بھرسے جبری گم شدگیوں بارے کمیشن نے سوائے عوام کے اربوں روپے گیارہ سالوں میں خرچ کرنے اور کچھ نہیں کیاہے لاپتہ افراد کمیشن بس ایسے ہی سماعت کررہاہے سات ہزار افراد کے مقدمات کے بارے میں کہاگیاکہ وہ نمٹادیے گئے ہیں جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں انھوں نے کہاکہ ہم نے ایک تجویزپیش کی ہے کہ ایک حاضرسروس سپریم کورٹ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن بٹھایاجائے جس میں حساس ادارے سمیت دیگرمتعلقہ لوگوں کوشامل کیاجائے انھو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنماﺅں اور کارکنان کی گم شدگیاں بھی عجیب طریقے سے ہورہی ہیں سب میں ایک ہی طریقہ کار استعمال کیاگیاہے اب بھی کوشش کی جارہی ہے کہ مزیدلوگوں کوبھی اس میں ملوث کرکے پارٹی سے فارغ کرایاجائے ملک بھرمیں جبری طورپر گم شدہ لوگوں کی تعدادبڑھتی جارہی ہے۔


