خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بچ گئی

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بچ گئی۔حکام کے مطابق ٹرین ساہیوال پہنچی تو خیبر میل کی ایک بوگی کے پہیوں سے دھواں نکل رہا تھا۔حکام کا بتانا ہے کہ چیکنگ میں پتہ چلا کہ خیبر میل کی ایک بوگی کے پہیے جام تھے۔ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ بوگی کو علیحدہ کر کے ٹرین کو کراچی روانہ کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں