پنجاب سے ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 5 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد، سی ٹی ڈی

لاہور (انتخاب نیوز) کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) پنجاب نے پاکپتن سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کو گرفتارکر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکپتن سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ سی ٹی ڈی نے پاکپتن کے علاوہ راولپنڈی، بہالپور اور ساہیوال میں بھی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 مبینہ تخریب کاروں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ تخریب کاروں کے قبضے سے بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹر، 2 ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں